ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہونے کے قریب

ٹیسلا(نیشنل ٹائمز)اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کافی عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔
مگر اب لگتا ہے کہ بہت جلد یہ اعزاز ان سے چھین جائے گا۔جی ہاں واقعی اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھیننے کے قریب ہیں۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق 9 ستمبر کو لیری ایلیسن کے اثاثوں میں ایک دن میں 70 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔اس اضافے کے بعد لیری ایلیسن 364 ارب ڈالرز کے مالک بن گئے ہیں اور فی الحال دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔ایلون مسک 384 ارب ڈالرز کے پہلے نمبر پر ہیں۔رواں سال کی دوسری سہ ماہی کی مثبت مالیاتی رپورٹ کے باعث اوریکل کے حصص میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔لیری ایلیسن اوریکل کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں اور ایسا ممکن ہے کہ وہ 10 یا 11 ستمبر کو ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن جائیں۔بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ پہلی بار ہے جب ایک فرد نے ایک دن میں 70 ارب ڈالرز کمائے۔درحقیقت وہ 2025 کے دوران سب سے زیادہ کمانے والا فرد بھی ہے جن کی دولت میں رواں سال کے دوران اب تک 172 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوچکا ہے۔
لیری ایلیسن کون ہیں؟
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ وہ امریکی کمپنی اوریکل کارپوریشن کے شریک بانی ہیں۔81 سالہ لیری ایلیسن کے پاس کمپنی کے 41 فیصد حصص ہیں اور ان کی دولت میں تیزی سے اضافہ بھی اوریکل کے حصص کی قیمتیں بڑھنے سے ہوا ہے۔جون میں ان کی دولت میں محض 2 دن کے دوران 41 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔انہوں نے 1977 میں اوریکل کمپنی کی بنیاد رکھی تھی اور وقت کے ساتھ یہ کمپنی عالمی کلاؤڈ کمپیوٹنگ پاور ہاؤس بن گئی۔ابھی وہ اوریکل میں چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ لیری ایلیسن ایلون مسک کے اچھے دوست ہیں اور وہ دسمبر 2018 سے اگست 2022 کے دوران ٹیسلا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ رہے تھے جبکہ اس کمپنی میں سرمایہ کاری بھی کی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر