پولیس شام 6 بجے کے بعد گھروں سے غیرضروری نکلنے پر پابندی یقینی بنائے، وزیراعلی سندھ

کراچی(آئی این پی ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر اس بات کو یقینی بنائے جائیں کہ کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔ وزیراعلی سندھ ہاوس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلی مراد علی شاہ زیرصدارت کوویڈ ٹاسک فورس اجلاس ہوا ، جس میں کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی ہدایت کی کہ کراچی میں شام 6 بجے کے بعد مکمل پابندی لگائیں، کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے، جو ٹیوشن سینٹرز چل رہے ہیں انہیں فوری بند کیا جائے، وہ دوبارہ جمعہ کے دن کورونا صورت حال کا جائزہ لیں گا، صورت حال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزرا ناصر شاہ، مرتضی وہاب، اویس شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی، کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ کوویڈ صورتحال پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کریں، ترجمان وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ کمیٹی سیاسی جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر