فرانسیسی صدر نے وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا

فرانس (نیشنل ٹائمز) صدر ایمانوئیل میکروں نے قریبی ساتھی اور ملک کے وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔
39 برس کے لاکورنو کے آج عہدہ سنبھالنے کا امکان ہے، انہیں مستعفی وزیراعظم بائرو کی طرح بجٹ منظوری کا سب سے بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔فرانس کی پارلیمنٹ نے فرانسوآ بائرو کی حکومت پر عدم اعتماد ظاہر کیا تھا، ووٹنگ سےپہلے تقریر میں بائرو نے کہا تھا کہ ملک کا بڑھتا قومی قرضہ کفایت شعاری ہی سے کم کیا جاسکتا ہے اور یہ کہ انکا استعفیٰ اس مسئلے کاحل نہیں۔بائرو نے اگست میں واضح کیا تھا کہ ملک کا قرض ہر سیکنڈ میں 5 ہزار یورو کی شرح سے بڑھ رہا ہے اور 50 برسوں میں ایک بھی متوازن بجٹ پیش نہیں کیاجاسکا جس پر وزیر داخلہ ‘برونو ریٹیلیو’ نےکہا تھا کہ فرانس تاریخ میں کبھی بھی اس قدر اقتصادی پستی کا شکار نہیں ہوا۔بائرو کی حکومت 9 ماہ سے بھی کم قائم رہی ہے، وہ بجٹ میں 44 ارب یورو کٹوتی اور ملکی دفاع پر مزید ساڑھے 3 ارب ڈالر یورو خرچ کرنا چاہتے تھے اور بجٹ خسارہ کم کرنےکےلیے ویلفیئر اخراجات منجمد اور دو سرکاری چھٹیوں پر لوگوں کو کام پر بلانا چاہتے تھے اور استحکام کے نام پر امیروں سے حکومت کی مدد چاہتے تھے۔میکرون اقلیتی حکومت بنانےکےلیے کوشاں ہیں، 577 رکنی قومی اسمبلی میں بائیں بازو کے بلاک کو اکثریت حاصل ہے مگر وہ حکومت بنانےکی پوزیشن میں نہیں۔لا کورنو ماضی میں کنزریٹو رہ چکے ہیں اور اسی وجہ سے سینٹر لیفٹ سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے انکی حمایت مشکل ہے، ایسے میں میکرون کو لاپن اور دائیں بازو کی نیشنل ریلی کی حمایت درکار ہوگی۔فرانس میں بجٹ کے معاملے پر ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا بھی امکان ہے جس میں جلاؤ گھیراؤ کا خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر