نیپال نے 19 مظاہرین کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا سے پابندی اٹھالی

نیپال (نیشنل ٹائمز) ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں 19 مظاہرین کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا سے پابندی اٹھا لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے فیس بک سمیت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگائی تھی۔یہ پابندی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجسٹریشن قوانین کی خلاف ورزی ، جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیزی، جھوٹی خبریں اور فراڈ پھیلانے میں استعمال ہونے پر لگائی گئی تھی جس کے خلاف کٹھمنڈو میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر ہزاروں نوجوانوں نے احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین میں سے کچھ نے رکاوٹیں توڑ کر عمارت کے احاطے میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے واٹر کینن، لاٹھی چارج اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 19 مظاہرین ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی ہلاکتوں اور بڑی تعداد میں زخمی ہونے کے بعد حکومت نے مظاہرین کے مطالبات کو حل کرنےکے لیے پیر کی رات گئے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر لگائی جانے والی پابندی کو اٹھالیا گیا۔اس حوالے سے وزیراعظم نے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی مالی مدد اور زخمیوں کے مفت علاج کا بھی اعلان کیا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر