بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، پاکپتن میں 23 گاؤں مکمل ڈوب گئے، 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے باعث دریا کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگیا۔
جیو نیوز کے مطابق بھارت نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے وزارت آبی وسائل کو دریائے ستلج میں پانی چھوڑےجانے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کردیا۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا جب کہ دریائے ستلج میں اس وقت ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے اونچےدرجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔دوسری جانب دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کےمقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور اب تک ضلع پاکپتن کے سیلاب زدہ علاقوں سے24974 افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سیلاب سے 23 گاؤں مکمل ڈوب گئے اور 53 گاؤں جزوی زیرآب آئے ہیں، ضلع میں 64663 آبادی متاثر اور 66913 ایکڑ رقبہ سیلاب کی نذر ہوگیا جب کہ سیلابی علاقے سے 4106 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر