فرانسیسی حکومت گرگئی، وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام

پیرس(نیشنل ٹائمز)فرانسیسی وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار ہےکہ پارلیمنٹ کے عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔فرانس کے وزیر اعظم 364 ارکان پارلیمنٹ کے مقابلے میں صرف 194 ارکان کا ووٹ حاصل کرسکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بائرو نے مالی بحران کے حل کے لیے اعتمادکا ووٹ حاصل کرنے کی قرار داد خود پیش کی تھی تاہم وہ پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔رپورٹس کے مطابق ملک میں جاری مالی بحران حل کرنے میں ناکامی، عوامی تعطیلات ختم کرنا اور فلاحی اخراجات میں کمی کرنا وزیراعظم بائرو کے خلاف عدم اعتماد کا سبب بنیں، انہوں نے دسمبر 2024 میں عہدہ سنبھالا تھا۔حکومت ختم ہونے پر اپوزیشن رہنما میریں لی پین نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔سیاسی صورتحال نے یورپی یونین کی دوسری بڑی معیشت کو سیاسی بحران میں دھکیل دیا ہے اور صدر میکرون کے سیاسی مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔فرانسیسی صدر میکرون کو اب نئے وزیراعظم کی تقرری کرنا ہوگی یا نئے الیکشن کروا کربحران کا حل تلاش کرنا ہوگا تاکہ 2026 کا بجٹ منظور ہو سکے۔ گزشتہ 2 سالوں میں 4 وزرائے اعظم آچکے ہیں اور اب پانچواں وزیراعظم بھی شاید اس سیاسی تعطل کو ختم نہ کرسکے۔فرانس کی پارلیمنٹ میں واضح اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ حکومتوں کو قانون سازی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر