ساس سسر کو زہریلے مشروم کھلاکے مارنے والی خاتون کو 33 سال قید کی سزا

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز) آسٹریلوی خاتون پر ساس سسر سمیت 3 افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے کے بعد عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنادی۔
آسٹریلین خاتون ایرن پیٹرسن پر سال 2023 میں اپنے شوہر کے 3 رشتے داروں کو زہریلے مشروم والا کھانا کھلا کر قتل کرنے کا الزام تھا، مرنے والوں میں خاتون کے ساس سسر بھی شامل تھے۔ساس سسر کو دعوت میں بلاکر زہریلے مشروم کھلاکے مارنے والی بہو پر جرم ثابت ہوگیااس قتل نے پورے آسٹریلیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور اس جرم میں خاتون پر مقدمہ چلایا گیا تھا جس کے بعد رواں سال جولائی میں آسٹریلوی عدالت نے خاتون کو 3 افراد کے قتل کے کیس میں قصور وار قرار دیا تھا تاہم انہیں سزا آج سنائی گئی ہے۔ جیوری نے آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے 50 سالہ خاتون کو عمر قید کی سزا سنائی جس کی مدت کم از کم 33 سال ہوگی اور یہ سزا پوری کرنے کے بعد ہی وہ رہائی کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ مشروم مرڈر کے نام سے مشہور اس مقدمے کی کارروائی کو دنیا بھر میں توجہ سے دیکھا گیا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر