تھنک ٹینک کی رپورٹ میں عالمی فکری عوامی وسائل میں چین کا کردار اجاگر

کونمنگ(شِنہوا)شِنہوا نیوز ایجنسی کے تھنک ٹینک ’’شِنہوا انسٹیٹیوٹ‘‘ نے ہفتے کے روز ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں چین کے فکری عوامی وسائل کی عالمی اہمیت اور عملی قدر کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کا عنوان “ہمارے دور کے سوالات کا جواب، چین کے فکری عوامی وسائل کی عالمی اہمیت اور عملی قدر” ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین نے عالمی فکری عوامی وسائل کی فراہمی میں مسلسل اضافہ کیا ہے اور بتدریج ایک ایسا نظام تشکیل دیا ہے جو بین الاقوامی نظام، قومی ترقی اور مشترکہ انسانی اقدار جیسے پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ” مشترکہ انسانی مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر، چینی جدیدیت کو آگے بڑھانا اور انسانیت کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینا نہ صرف چین کے خود مختار فیصلے ہیں بلکہ دنیا کی ترقی کے حوالے سے اس کی گہری سوچ اور ذمہ داری کا مظہر بھی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سائنس پر مبنی، وسیع اور ترقی پسند 3 ایسی اہم نظریاتی خصوصیات ہیں جو چین کے عالمی فکری عوامی اثاثوں کو متعین کرتی ہیں اور یہ انسانیت کی ترقی کے لئے ایک وسیع تر اور شاندار مستقبل کی نوید ہیں۔
یہ مکمل رپورٹ دنیا بھر کے قارئین کے لئے ویب سائٹس، جرائد اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری کی گئی ہے اور یہ چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر