غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، مزید 62 فلسطینی شہید

غزہ (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 62 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے ہفتے کو غزہ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں فلسطینی خاندان مقیم تھے۔اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کے متلاشی افراد کو بھی نشانہ بنایا۔ الجزیرہ کے مطابق غزہ میں ہفتے کو اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 62 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 16 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں24 گھنٹوں میں بھوک کی شدت سے مزید 6 فلسطینی انتقال کر گئے۔دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں اور فوجی گاڑیوں کے اجتماع کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں کم از کم 64،368 افراد شہید اور 162،367 زخمی ہو چکے ہیں۔غزہ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 20 ہزار بچے شہید ہوچکے ہیں ، شہید ہونے والے بچوں میں سے کم از کم ایک ہزار بچے ایک سال سے کم عمر کے تھے اور ان میں سے تقریباً نصف وہ بچے تھے جو حالیہ جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مارے گئے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر