نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں شدت پسند تنظیم کا حملہ، 60 سے زائد افراد ہلاک

نائجیریا (نیشنل ٹائمز) شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں 7 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ ریاست بورنو کے سرحدی علاقے میں واقع گاؤں دارل جمال پر کیا گیا۔برطانوی میڈیا نے مقامی افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آور گاؤں میں داخل ہوئے جس کے بعد انہوں نے گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جبکہ کئی مکانوں کو آگ بھی لگا دی۔ رپورٹس کے مطابق شدت پسند تنظیم کے حملوں میں 20 سے زائد مکانات اور 10 بسیں بھی تباہ ہوگئیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ وہی گاؤں ہے جہاں لوگ کئی سال بے دخلی کے بعد گزشتہ ماہ ہی واپس آئے تھے۔نائجیریا کی فوج کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کی گئی ہیں تاکہ بوکو حرام اور اس کے دیگرگروپس کے حملوں کو روکا جا سکے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر