گڈو بیراج پر آج بڑا سیلابی ریلا متوقع، کچےکے علاقوں میں خطرہ، انخلا کیلئے اعلانات

کراچی (نیشنل ٹائمز)دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر آج بڑے سیلابی ریلے کی آمد کا امکان ظاہر کیاگیا ہے جس کے باعث سندھ کےکچےکے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضا فےکے بعد درمیانے درجے کا سیلاب آ گیا جہاں پانی کا بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک ہو گیا، سکھر اور کوٹری پر بھی نچلے درجےکے سیلاب ہیں۔یہون میں دریائی بیلٹ کے مکینوں سے علاقہ خالی کروانے کے لیے اعلانات کیے گئے، اس حوالے سے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے سیلابی ریلے سے نمٹنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پنجند اور گڈو بیراج پر سیلابی ریلا پہنچے گا تو صورتحال واضح ہوجائے گی۔آبپاشی افسران نے بتایا کہ حفاظتی بند کی کمزور جگہوں پر کام چل رہا ہے، سکھر بیراج کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ادھر ملتان میں شیرشاہ فلڈ بند پر پانی کا دباؤ مسلسل برقرار ہے، جھنگ میں دریائے چناب پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 88 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے کئی بستیاں پانی کے گھیرے میں آگئیں۔بہاولنگر میں سیلاب سے 143 دیہات متاثر ہوگئے ہیں، سیلابی صورتحال کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی آگئی مگر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔دریائے راوی میں مائی صفوراں کے بند سے نکلنے والے ریلے نے کبیروالا کے 40 دیہات کو ڈبو دیا، سیلاب کے باعث 80 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے، فصلوں اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا، سرکاری عمارتیں بھی سیلاب کی زد میں آگئیں۔



  تازہ ترین   
دریائے سندھ میں آج انتہائی اونچے درجے کا سیلاب متوقع، قریبی علاقوں سے نقل مکانی جاری
پاکستان نیوی نے چین کی مدد سے سمندرکی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر تلاش کرلیے
جلالپور میں سیلابی صورتحال سنگین، اربن بند کو شدید خطرہ، سیکڑوں بستیاں متاثر
سپریم کورٹ کے 4 ججز کا فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار، چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پرتشدد اورگالم گلوچ
کچےکےڈاکو سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہتھیار ڈالنا چاہیں تو قانون پر عمل کیا جائے، وزیرداخلہ سندھ
اگست 2025 میں ورکرزکی ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالررہیں
دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر