جاپان میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، تیز ہواؤں سے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، 24 افراد زخمی

شیزوکا (نیشنل ٹائمز)سمندری طوفان پیپاہ نے جنوب مغربی جاپان کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی، طوفان کے باعث تیز ہواؤں سے کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں اور گاڑیاں الٹ گئیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان پیپاہ کوچی سے ٹکرا گیا ہے جبکہ طوفان کے باعث جاپان کے شہر شیزوکا میں بارشیں شروع ہو گئی ہیں۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 24 افراد زخمی ہو گئے اور 220 عمارتیں کو نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان پیپاہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے قریب بڑھ رہا ہے جبکہ شیزوکا میں تیز ہواؤں سے مکانوں کی چھتیں اُڑ گئیں اور گاڑیاں اُلٹ گئیں۔جاپان میں طوفان پیپاہ کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، طوفان پیپاہ واکایاما سے ٹکرا گیا ہے، واکا یاما میں بھی شدید بارشیں شروع ہو گئی ہیں اور وہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔واکایاما حکام نے طوفان پیپاہ کے پیش نظر رہائشیوں کو گھروں میں رہنےکی ہدایت ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر