دریائے ستلج بپھرگیا، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانی آبادیوں میں داخل، کئی مکانات ڈھ گئے

بہاولپور(نیشنل ٹائمز) دریائے ستلج کا ریلا بپھرنے سے زمیندارہ بند ٹوٹ گئے اور پانی ملحقہ آبادیوں میں داخل ہونے سے کئی مکانات ڈھ گئے۔
موضع ساہلاں میں زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانی بستی حسین آباد اور ملحقہ بستیوں میں داخل ہو گیا جس کے باعث کئی مکان گر گئے اور علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔ادھر ہیڈ تریموں سے نکلنے والے نئے ریلے کی آمد کے باعث دوبارہ ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی سی ملتان کا کہنا ہے کہ ہیڈ تریموں سے 4 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیوسک کا نیا ریلا دو روز میں ملتان کے بندوں سے ٹکرائے گا، لہٰذا دریائی علاقوں کے مکین دوبارہ گھروں کو جانے سے گریز کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ ریلےکی ملتان کی دریائی حدود سے نکلنے کی سست رفتار پر تشویش ہے، موجودہ ریلے نے شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کے متعدد علاقوں کو نقصان پہنچایا، 36 گھٹنےمیں ڈسچارج کی سست رفتارکے باعث ریلے کی سطح میں متوقع کمی نہیں ہوئی، ملتان: نئے ریلے کی شدت میں زیادہ اضافہ ہوا تو بریچنگ پر دوبارہ غور کریں گے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گجرات میں بارشوں سے مرکزی نالوں میں بریچنگ ہوئی جو اربن فلڈنگ کی وجہ بنی، گجرات میں نکاسی آب کے لیے مشینری پہنچا دی گئی ہے، اگلے 12 سے 18 گھنٹے میں صورتحال بہتر ہو جائےگی۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
دریائے سندھ میں آج انتہائی اونچے درجے کا سیلاب متوقع، قریبی علاقوں سے نقل مکانی جاری
پاکستان نیوی نے چین کی مدد سے سمندرکی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر تلاش کرلیے
جلالپور میں سیلابی صورتحال سنگین، اربن بند کو شدید خطرہ، سیکڑوں بستیاں متاثر
سپریم کورٹ کے 4 ججز کا فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار، چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پرتشدد اورگالم گلوچ
کچےکےڈاکو سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہتھیار ڈالنا چاہیں تو قانون پر عمل کیا جائے، وزیرداخلہ سندھ
اگست 2025 میں ورکرزکی ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالررہیں
دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر