بھارت مذاکرات کی میز پر آکر صدر ٹرمپ سے معافی مانگے گا، امریکی وزیر تجارت

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی وزیر تجارت باورڈ لوٹنک کاکہنا ہےکہ آئندہ ایک سے دو ماہ میں بھارت مذاکرات کی میز پر آکر صدر ٹرمپ سے معافی مانگےگا۔
وزیر تجارت نے بلومبرگ ٹی وی کو دیےگئے انٹرویو میں کہا کہ میرا خیال میں بھارت مذاکرات کی میز پر آکر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کریں گے اور پھر یہ صدر ٹرمپ پر ہوگا کہ وہ بھارت سے کیسے ڈیل کرتے ہیں۔امریکی وزیرتجارت نے بھارت پر عائد اضافی 25 فیصد ٹیرف ہٹانےکےلیے 3 شرائط رکھ دیں۔وزیر تجارت باورڈ لوٹنک کاکہنا تھاکہ بھارت کو روس سے تیل خریدنا بند کرنا ہوگا، برکس اتحاد چھوڑنا ہوگا اور امریکا کی حمایت کرنا ہوگی۔انہوں نے بھارت کو پیغام دیا کہ وہ یا تو ڈالر اور امریکا کو سپورٹ کرے یا 50 فیصد ٹیرف برداشت کرے۔یاد رہےکہ بھارتی وزیرِ تجارت پیوش گوئل نے نومبر تک امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی معاہدہ طے پانے کی امید ظاہر کی تھی تاہم 25 اگست کو امریکی مذاکراتی ٹیم کا نئی دہلی کا دورہ ملتوی ہونےکے بعد اب تک کسی نئے دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔چند روز قبل صدر ٹرمپ نے بھارت سے تجارتی معاملات پر کہا تھا کہ بھارت نے اپنے محصولات کو صفر کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی، یہ پیش کش کئی سال پہلے کر دینی چاہیے تھی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر