وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بہت محنت کر رہی ہیں: بلاول کی قصور کے دورے کے بعد گفتگو

قصور(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہت تباہی نظرآرہی ہے اور ماننا چاہیے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم بہت محنت کر رہی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر سیلاب متاثرین میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔انہوں نے کہا کسانوں اور سیلاب متاثرین سے گفتگو کی جبکہ سیلاب متاثرین اورکسانوں نے بلاول بھٹوکواپنے مسائل سے آگاہ کیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہت تباہی نظرآرہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم بہت محنت کررہی ہیں، وفاقی حکومت کو بھی صوبائی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، صوبائی حکومت کے اکیلے بس کی بات نہیں کہ اتنی بڑی تباہی کا مقابلہ کرے، پنجاب میں سب سے زیادہ نقصان کسان کا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیلاب کے باعث پنجاب کے زرعی شعبے کو نقصان پہنچا ہے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اورکارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کریں۔بلاول کا کہناتھا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جائے، کسانوں کو بیج اور کھاد میں ریلیف فراہم کیا جائے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے، پنجاب میں سیلاب سے سب سے زیادہ کسانوں کو نقصان ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے عالمی قانون توڑ کر کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو نہیں مانتا، اس مرتبہ بھارت ہمارے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے تحت ڈیٹا شیئر نہیں کررہا، بھارت کا مجبور کریں گے کہ عالمی قوانین کی پاسداری کرے ، پانی کے ساتھ جو دہشتگردی کررہے ہیں یہ پاکستانی عوام کو نشانہ بنارہے ہیں، بھارت سندھ طاس معاہدے کو مانے یا ہمارے دریا واپس کرے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر