بھارت: دریائے جمنا میں پانی خطرناک حد تک پہنچ گیا، ریلیف کیمپس بھی ڈوب گئے

بھارت(نیشنل ٹائمز) دریائے جمنا میں پانی63 سالوں میں تیسری بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہتھنی کنڈ بیراج سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے جمنا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث نئی دہلی کے نشیبی علاقوں میں قائم ریلیف کیمپس بھی ڈوب گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دریا میں پانی کی سطح 207 میٹر تک بلند ہوگئی ہے، جو 1963 میں منظم ریکارڈ رکھنے کے آغاز کے بعد سے تیسری بلند ترین سطح ہے۔پانی کی بلند سطح کی وجہ سے دریا کے قریب بسنے والی آبادی زیر آب آگئی جس کے باعث 12 ہزار کے قریب لوگوں کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔اس کے علاوہ گزشتہ روز بھی نئی دہلی میں تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے ٹریفک شدید متاثر ہوا اور کئی علاقے سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔ واضح رہے بھارت کی بیشتر ریاستوں میں مون سون کا سیزن جاری ہے جس کے سبب بادل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور بجلی گرنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر