بھارت نے بگلیہار اور سلال ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے، پاکستان کو ستلج میں سیلاب کی اطلاع دیدی

بھارت (نیشنل ٹائمز)دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے پر بگلیہار اور سلال ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے اور پاکستان کو ہائی کمیشن کے ذریعے ممکنہ سیلاب سے مطلع کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارش کے سبب دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے پر بگلیہار ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، دریائے چناب پر بنے سلال ڈیم کے دروازے بھی کھول دیئے گئے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے سبب دریائے چناب میں طغیانی ہے۔بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے حکومت پاکستان کو بھیجے گرئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں پانی چھوڑنے چھوڑا جا رہا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہو گا۔وزارت آبی وسائل نے بھارتی مراسلے کے بعد فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر