سیلاب سے 4 ہزار دیہات متاثر، 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب

لاہور(نیشنل ٹائمز)ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے 4 ہزار دیہات متاثر جبکہ 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا گجرات میں بارشوں کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات ہیں تاہم گجرات میں غیر متوقع بارشیں پہلی بار نہیں ہوئیں کیونکہ یہ سلسلہ پچھلے کافی اسپیلز سے چل رہا ہے جس میں 300 سے 400 ملی میٹر تک بارش ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹے ملتان کے لیے انتہائی اہم ہیں، تینوں دریاؤں میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے 4 ہزار دیہات متاثر ہو چکے جبکہ 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب ہے، ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ٹیکنیکل اسٹڈیز کے بعد ہی کسی بھی بند کو توڑنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ خانکی کے مقام پر ساڑھے 10 لاکھ کیوسک کا ریلا آیا، سیلاب کی وجہ سے پنجاب بھر میں ریلوے ٹریک کا نظام بھی متاثر ہوا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر