سٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار انور علی انتقال کر گئے

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان کے معروف سٹیج، ٹی وی اور فلمی اداکار انور علی انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انور علی گزشتہ کچھ عرصے سے پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں رائیونڈ روڈ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اداکار انور علی کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے سٹیج، ٹی وی اور فلم تینوں شعبوں میں یکساں مقبولیت حاصل کی۔ ان کے لازوال کردار آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ ان کے انتقال پر شوبز شخصیات، فنکار برادری اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
پاکستان میں لاکھوں افراد کے فون ٹیپ ہونے اور انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے نگرانی کیے جانے کا انکشاف
ملتان کی صورتحال تشویشناک، اگلے تین دن کا بڑا چیلنج جنوبی پنجاب ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے
کراچی: بارش اور تھڈو ڈیم بھرنےکے بعد ملیر اور لیاری ندیاں بپھر گئیں، پانی رہائشی علاقوں میں داخل
ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے پر میئر کراچی کا مختلف علاقوں کا دورہ، پاک فوج سے مدد طلب
خیبرپختونخوا میں 8 ہزار سے زیادہ فتنہ الخوارج دہشتگرد موجود ہیں: سرکاری حکام کا انکشاف
وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، پاکپتن میں 23 گاؤں مکمل ڈوب گئے، 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر