چین میں دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 80 ویں سالگرہ پر عظیم فوجی پریڈ کا انعقاد

بیجنگ(شِنہوا)چین نے بدھ کے روز دارالحکومت بیجنگ کے مرکزی حصے میں دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم فوجی پریڈ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر دنیا میں جاری کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود پرامن ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
تیان آن من سکوائر میں دیوار چین کی شکل میں بنائے گئے بلند و بالا ڈھانچے چینی قوم کے غیر ملکی جارحیت کے خلاف حوصلے اور اتحاد کی علامت کے طور پر کھڑے تھے۔
صدر شی جن پھنگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے پریڈ کی نگرانی کی اور فوجی دستوں کا معائنہ کیا۔
تیان آن من روسٹرم پر صدر شی جن پھنگ کے ساتھ روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور عوامی جمہوریہ کوریا کے اعلیٰ رہنما کم جونگ اُن سمیت 20 سے زائد ممالک کے رہنما موجود تھے۔
روس، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا جیسے ممالک کے وہ افراد یا ان کے اہلخانہ کو بھی مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے دوسری عالمی جنگ میں چین کی حمایت کی تھی۔
یہ 2015 کے بعد دوسرا موقع ہے جب چین نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں سخت جدوجہد سے حاصل کی گئی فتح کی یاد میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا۔
ہیلیکاپٹروں نے تیان آن من سکوائر کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “انصاف غالب ہے” ، “امن غالب ہے” اور “عوام غالب ہیں” کی تحریر درج تھی۔ فوجی دستے مضبوط اور منظم انداز میں مارچ کرتے ہوئے گزرے، ان کے چہروں پر اعتماد اور فخر نمایاں تھا۔ جدید ٹینکوں، توپوں اور دیگر عسکری سازوسامان کے قافلے گرجتے ہوئے سکوائر سے گزرے۔
صدر شی جن پھنگ نے پریڈ سے قبل خطاب کیا۔ انہوں نے 80 سال قبل حاصل ہونے والی فتح کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدید تاریخ میں غیر ملکی جارحیت کے خلاف چین کی پہلی مکمل فتح تھی۔
چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ چینی عوام نے جنگ میں بے پناہ قربانیاں دے کر انسانی تہذیب کے تحفظ اور عالمی امن کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے دنیا کی اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کی جڑ کو ختم کریں اور تاریخی سانحات دوبارہ ہونے سے روکیں۔
جاپان نے 2 ستمبر 1945 کو باضابطہ طور پر ہتھیار ڈالے اور “انسٹرومنٹ آف سرینڈر” پر دستخط کئے اور چین نے 3 ستمبر کو یوم فتح کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔
جنگ میں بہادری سے لڑنے والے فوجی یونٹس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 80 بینرز پر مشتمل ایک دستہ تیان آن من سکوائر سے گزرا، جس سے یہ پیغام دیا گیا کہ چین فسطائیت کے خلاف سب سے پہلے اٹھنے والا ملک تھا، جس کی مزاحمت 1931 سے شروع ہوئی اور سب سے طویل رہی۔
چین نے جنگ کے دوران جاپان کی بیرون ملک افواج کا نصف سے زیادہ حصہ الجھائے رکھا اور ان پر کاری ضربیں لگائیں لیکن اس کے بدلے میں اسے 3 کروڑ 50 لاکھ فوجیوں اور عام شہریوں کی جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا جو کہ دوسری جنگ عظیم میں دنیا بھر کے مجموعی نقصانات کا تقریباً ایک تہائی حصہ تھا۔
10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار، 100 سے زیادہ ہوائی جہاز اور سینکڑوں زمینی ہتھیاروں کو جنگی کمانڈ سسٹم کے مطابق دستوں میں ترتیب دیا گیا۔ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کا نیا سروسز اور ہتھیاروں کا نظام، جو شی جن پنگ کی قیادت میں عسکری اصلاحات کا نتیجہ ہے، پہلی بار منظر عام پر پیش کیا گیا۔
نمائش میں پیش کئے گئے جدید ہتھیاروں میں بغیر پائلٹ کے انٹیلی جنس اور اینٹی ڈرون آلات، ہائپر سونک میزائل، ڈائریکٹڈ انرجی ہتھیار، الیکٹرانک جامنگ سسٹمز اور عالمی حد تک حملے کرنے کی صلاحیت رکھنے والے تزویراتی ہتھیار شامل تھے۔
اپنے خطاب میں صدر شی جن پھنگ نے زور دیا کہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) چینی قوم کی ترقی اور دوبارہ عروج کے لئے تزویراتی معاونت فراہم کرے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر