ملتان: ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج نا ہونے کا انکشاف

ملتان(نیشنل ٹائمز) دریاؤں میں پانی کا کیوسک جانچنے کا گیج نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ انجینئرمحکمہ انہار نے انکشاف کیا کہ ہیڈ محمد والا پل اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج ہی نہیں ہے، ملتان سے گزرنے والے ریلے کا بہاؤ اندازے سے بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملتان کے دریاؤں پر صرف پانی کی بلندی ناپنے کی سہولت دستیاب ہے، کئی دہائیوں سے اسی سسٹم کے تحت پانی کا بہاؤ بتایا جارہا ہے جب کہ ہیڈ تریموں کے بعد ہیڈ پنجند پر کیوسک جانچنے کا گیج ہے۔دوسری جانب دریائے چناب کے سیلاب کے باعث موضع نواب پور کی درجنوں بستیاں زیر آب آگئی جب کہ پانی نے بستی نواب پور میں ہرطرف تباہی مچادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بستی کے گھروں اوردکانوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا تاہم نواب پور کے مکین پہلے ہی گھرخالی کرچکے تھے جس سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر