بھارت پر ٹیرف کم کرنےکاکوئی ارادہ نہیں: ٹرمپ کا مودی سرکار کو واضح پیغام

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی سرکار کو واضح پیغام دیا کہ اُن کا بھارت پر عائد ٹیرف کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔
اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بھارت کی تجارتی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بھارت طویل عرصے تک امریکا کے ساتھ یکطرفہ تجارت کرتا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ ہم بھارت کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رکھتے ہیں ، ہم نے ان پر زیادہ ٹیرف نہیں لگائے تھے لیکن برسوں تک یہ تعلق یکطرفہ رہاکیونکہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر دنیا کے بلند ترین ٹیکس عائد کر رکھے تھے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کی تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے امریکی صنعت کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ٹرمپ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکی موٹرسائیکل ساز کمپنی ہارلے ڈیوڈسن بھارت میں اپنی مصنوعات فروخت نہیں کر سکتی تھی کیونکہ بھارت کی جانب سے 200 فیصد ٹیرف عائد تھا اور اس کے نتیجے میں کمپنی کو بھارت میں پلانٹ لگانا پڑا تاکہ وہ ٹیرف سے بچ سکے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب ان کی انتظامیہ کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر سے کمپنیاں امریکا میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا میں کئی کار ساز کمپنیاں زیر تعمیر ہیں جن میں چین، میکسیکو اور کینیڈا کی کمپنیاں شامل ہیں۔انہوں نےکہا کہ اب یہ کمپنیاں امریکا میں پیداوار کریں گی اور طرح وہ وہ ٹیرف سے مستثنیٰ رہیں گی جس سے امریکی مارکیٹ میں پیداوار اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔یاد رہے کہ ایک دن قبل صدر ٹرمپ نے بھارت سے تجارتی معاملات پر کہا تھا کہ بھارت نے اپنے محصولات کو صفر کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی، یہ پیش کش کئی سال پہلے کر دینی چاہیے تھی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر