روس اور چین کے بڑھتے تعلقات پر کسی قسم کی تشویش نہیں: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین اور روس کے بڑھتے تعلقات پر رد عمل سامنے آگیا۔
امریکی صدر نے چینی صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے کامیاب اجلاس کے بعد کہا کہ روس اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات اُن کے لیے کسی قسم کی تشویش کا باعث نہیں ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اور روس کی شمولیت کے ساتھ اگر امریکا کے خلاف کوئی اتحاد بنتا ہے تو اس پر بھی انہیں کوئی تشویش نہیں۔امریکی ریڈیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے یوکرین تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے یوکرین تنازع پر مایوس ہیں لیکن چین اور روس کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر فکر مند نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ یوکرین جنگ میں متاثرہ افراد کی زندگیاں بچانے کے لیے اقدامات کریں گے۔یاد رہے کہ چین کی سربراہی میں ایس سی او کا 2 روزہ اجلاس ہوا جس میں روس سمیت کئی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔اس موقع پر روسی صدر کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے شی جن پنگ کو قابل اعتماد اور اچھا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بے مثال سطح پر ہیں۔پیوٹن کاکہنا تھاکہ روس، چین تعلقات اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں اور دونوں ممالک کی قریبی شراکت داری اسٹریٹیجک نوعیت کی ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر