چینی صدر کی اہلیہ کی غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تیانجن کی سیر

تیانجن(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھینگ لی یوآن نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہ اجلاس 2025 میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کو تیانجن شہر کے درمیان بہنے والے دریائے ہائی حہ کے کنارے ایک تفریحی دورے کی دعوت دی۔
پھینگ لی یوآن نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا، فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ اس موقع پر گھاٹ پر بچے خوشی سے گاتے اور چین و دیگر ممالک کے قومی پرچم لہراتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہے تھے۔
پھینگ مہمانوں کے ساتھ کشتی کی سیر پر روانہ ہوئیں جہاں انہوں نے مہمانوں کو تیانجن کی تاریخ، ترقی اور ثقافتی ورثے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے تیانجن کو ایک ایسا شہر قرار دیا جو قدیم ورثے اور جدید دلکشی کو یکجا کرتا ہے۔ پھینگ نے کہا کہ دریا ئے ہائی حہ نے نہ صرف شہر کی ترقی بلکہ مختلف تہذیبوں کے تبادلے اور باہم سیکھنے کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مہمانوں کے ساتھ ایک ناقابل فراموش وقت گزاریں گی۔
مہمانوں نے کشتی کی سیر کے دوران روایتی چینی چائے نوش کی اور سان شیان، جو کہ ایک تین تاروں والا روایتی چینی ساز ہے، کی دھنیں سنیں۔ انہوں نے ڈیک پر ایک یادگار گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ مہمانوں نے چین کی شاندار روایتی ثقافت کی تعریف کی اور چینی جدیدیت کے فروغ میں حاصل شاندار کامیابیوں کو سراہا۔
مہمانوں میں ازبک صدر شوکت مرزایوف کی اہلیہ،منگول صدر اوخنا خورلیسکھ کی اہلیہ، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کی اہلیہ، ترک صدر رجب طیب اردگان کی اہلیہ، آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشینیان کی اہلیہ، نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کی اہلیہ، مصر کے وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی کی اہلیہ، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی اہلیہ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی بیٹی شامل تھیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر