ویتنام میں یوم آزادی پر ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پریڈ کا انعقاد، ہر شہری کیلئے نقد رقم کا بھی اعلان

ویتنام (نیشنل ٹائمز) 80 ویں یوم آزادی پر فوجی پریڈ کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ہر شہری کو حکومت کی طرف سے رقوم کا تحفہ بھی دیا گیا۔
پریڈ دیکھنے دارالحکومت ہنوئی کی سڑکوں پر لاکھوں افراد جمع ہوئے جن میں سے بیشتر سرخ رنگ کی شرٹس پہنے اور قومی پرچم تھامے ہوئے تھے۔ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پریڈ کے دوران ویتنام نے اپنا جدید ترین فوجی ساز و سامان پیش کیا جس میں روسی ساختہ Mi-171 ہیلی کاپٹرز، سخوئی Su-30 لڑاکا طیارے اور مقامی طور پر تیار کردہ ڈرونز شامل تھے۔ پریڈ میں ہزاروں ویتنامی فوجیوں کے ساتھ ساتھ چین، روس اور دیگر ممالک کے دستوں نے بھی شرکت کی، سمندر میں ہونے والی علیحدہ تقریب میں روسی آبدوزیں اور فریگیٹس بھی پیش کی گئیں۔یوم آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر حکومت نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے 10 کروڑ شہریوں میں سے ہر ایک کو ایک لاکھ ڈونگ (3.80 ڈالر) کی رقم بھی دے گی جس پر تقریباً 380 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ویتنام کے صدر لیونگ کوانگ نے گزشتہ ہفتے عام معافی کا اعلان بھی کیا جس کے تحت 13 ہزار 920 قیدیوں کو ان کی سزا مکمل ہونے سے قبل رہا کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 2 ستمبر 1945 کو ہو چی منہ نے اسی مقام پر فرانس کے تسلط سے ویتنام کی آزادی کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر