بحرین (نیشنل ٹائمز) نئے اسرائیلی سفیر کی تقرری پر دارالحکومت منامہ میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مظاہرین نے اسرائیلی سفارتخانے کے باہر جمع ہوکر نئے سفیر کی تقرری کے خلاف نعرے لگائے، نئے سفیر کی تصاویر بھی نذرآتش کردیں، اس دوران مظاہرین نے اپنی حکومت سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنےکا بھی مطالبہ کیا۔ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھامے شہریوں نے غزہ کے حق میں اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کےخلاف بھی آواز بلند کی۔اس دوران سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور انہیں منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ یاد رہے کہ بحرین میں چند روز قبل اسرائیل کے نئے سفیر کی تقرری کی گئی تھی۔بحرین نے ستمبر 2020 میں قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا معاہدہ کیا تھا اور اگست 2021 میں خالد الجلاہمہ کو تل ابیب میں اپنا پہلا سفیر مقرر کیا تھا جبکہ اسرائیل نے دسمبر 2021 میں ایتان نائیہ کو منامہ میں اپنا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیاتھا۔
بحرین میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر عوام کا احتجاج، نئے سفیر کی تقرری کیخلاف نعرے



