برطانیہ میں پناہ گزینوں کے خاندان بلانے کی نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل

برطانیہ (نیشنل ٹائمز) پناہ گزینوں کےلیے خاندان کو بلانے کی نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل کردیں۔
برطانیہ کی وزیرداخلہ یویٹ کوپر نے پناہ گزینوں کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ فی الحال پناہ گزین خاندان کے ملاپ کی نئی درخواستیں جمع نہیں کرا سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کے بعد پناہ گزینوں پر وہی شرائط لاگو ہوں گی جو دیگر مہاجرین کے لیے ہیں، ان شرائط میں کم از کم 29 ہزار پاؤنڈ سالانہ آمدنی، مناسب رہائش اور اہل خانہ کے لیے بنیادی انگریزی زبان کا علم شامل ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ غیر قانونی پناہ گزینوں کی واپسی کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے اور مہنگے پناہ گزین ہوٹلوں کو بند کرنے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب کنزرویٹو شیڈو ہوم سیکریٹری کرس فلپ نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خاندان کے ملاپ کے قوانین میں معمولی تبدیلی کافی نہیں کیونکہ برطانیہ کو سرحدی سکیورٹی کے سنگین بحران کا سامنا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر