بونیر (نیشنل ٹائمز)بونیر پیر بابا میں بارش کے بعد شدید سیلابی ریلے سےندی نالوں میں طغیانی آگئی، پانی گھروں میں داخل ہو گیا، انخلا کےلیے مساجد سے اعلانات بھی کیےگئے۔
بارش کے بعد مقامی افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے، انتظامیہ نے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دیں۔ندی نالوں میں طغیانی سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوگئیں جبکہ کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا۔ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم نے بتایا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے ضلع بونیر میں ہائی الرٹ جاری ہے، مسلسل بارش کے باعث سیلاب کا خطرہ زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بٹئی اور قدر نگرمیں پانی کی سطح بلند ہے اور تیزی سے پیرباباخوڑکی طرف بہہ رہاہے، پانی مرکزی بازار کےعقب اور سڑک کی سطح تک پہنچ گیا ہے، عوام کو محفوظ مقامات پرمنتقل ہونےکےاعلانات کیےجارہےہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محفوظ مقامات کی نشاندہی کردی گئی ہے جہاں لوگوں کو منتقل کرنےکی کوششیں جاری ہے، ہنگامی صورتحال میں عوام کو سرکاری رہائش گاہوں میں جگہ فراہم کی جائےگی۔دھر مالاکنڈ میں بٹ خیلہ، الہ ڈھنڈڈھیری اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 3ستمبر تک ممکنہ بارشوں کے باعث متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا الرٹ جاری کر رکھا ہے ۔این ڈی ایم اے کے مطابق نشیبی علاقے زیر آب آنے، پشتوں میں شگاف، فصلوں اور بستیوں کے زیرِآب آنے کا خدشہ ہے۔
بونیر: بارش کے بعد سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی، پانی گھروں میں داخل، مساجد سے اعلانات



