پاکستان دشمنی: بھارت نے ایس سی او میں اتحادی آرمینیا کو نیچا دکھا دیا

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)پاکستان دشمنی میں حد سے گزری مودی سرکار اسلام آباد کا تو کچھ نہ بگاڑ سکی مگر بھارت شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) میں آذربائیجان کے بطور مکمل رکن شامل ہونے کی راہ میں حائل ہوگیا اور آرمینیا کو بھی ایس سی او کا ممبر بننے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے وزیراعظم شہبازشریف سے چین کے شہر تیانجن میں ملاقات کے دوران یہ معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ پاکستان کا ساتھ دینے پر بھارتی حکومت باکو سے عالمی تنظیموں میں انتقام لینے کی کوشش کر رہی ہے۔الہام علییوف نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف فتح پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آذربائیجان اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں تاہم بھارت ان سے چڑ گیا ہے۔یہاں یہ بات اہم ہے کہ پاکستان اور ترکیے آذربائیجان سے قریبی تعلق رکھتے ہیں جبکہ بھارت کا آرمینیا سے معاشی اور دفاعی ہرلحاظ سے بہت قریبی تعلق ہے۔ادھر بھارت کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے آرمینیا کی شنگھائی تعاون تنظیم میں روڑے اٹکائے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ غیر رسمی طور پر یہ شرط تھی کہ آذربائیجان اور آرمینیا کو شنگھائی تعاون تنظیم کا ایک ساتھ رکن بنایا جائے۔بدقسمتی سے بھارت نے آذربائیجان کی رکنیت بلاک کر دی جس کی وجہ سے نئی دہلی ہی نے آرمینیا کی رکنیت کی راہ میں بھی روڑے اٹکا دیے۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سن2001میں قائم کی گئی تھی جس کے پاکستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان اراکین ہیں۔بیلاروس بھی جولائی سن 2024 میں تنظیم کا رکن بن چکا ہے جبکہ مبصر ملکوں میں افغانستان اور منگولیا شامل ہیں۔اس طرح ڈائیلاگ پارٹنرز میں آذربائیجان، آرمینیا، بحرین، مصر، کمبوڈیا، قطر، کویت، مالدیپ، میانمار، نیپال، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، ترکیہ اور سری لنکا شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر