چینی صدر کی شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی اور تعاون میں انقلابی اور تاریخی کامیابیوں کی تعریف

تیانجن(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک نے تنظیم کی ترقی اور باہمی تعاون میں انقلابی اور تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
چینی صدر نے یہ بات پیر کے روز چین کے شمالی تیانجن بلدیہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 25 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی حاصل کردہ کئی اہم کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ ہم وہ پہلے ممالک تھے جنہوں نے اپنے سرحدی علاقوں میں عسکری اعتماد سازی کا نظام قائم کیا اور یوں اپنی وسیع سرحدوں کو دوستی، باہمی اعتماد اور تعاون کے رشتے میں بدل دیا۔
ہم نے سب سے پہلے دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی تین قوتوں کے خلاف کثیرجہتی اقدامات کئے اور سب سے پہلے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا آغاز کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم وہ پہلے ممالک تھے جنہوں نے طویل مدتی حسنِ ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے اور دیرپا دوستی قائم کرنے اور دشمنی سے گریز کرنے کے عزم کا اعلان کیا۔
چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ رکن ممالک وہ پہلے ملک تھے جنہوں نے عالمی نظم ونسق کا ایسا نظریہ پیش کیا جو وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور اجتماعی فائدے پر مبنی ہو تاکہ حقیقی کثیرجہتی نظام کو عملی شکل دی جا سکے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر