آسٹریا میں گائیوں کے حملے میں ہائیکر ہلاک

ویانا (نیشنل ٹائمز)آسٹریا کے الپس پہاڑی سلسلے میں ایک ہائیکر گائیوں کے ریوڑ کے حملے میں جان کی بازی ہار گیا اور اس کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہو گئیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی دوپہر صوبہ اسٹائر یا میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 85 سالہ شخص اور اس کی 82 سالہ اہلیہ اپنے کتے کے ساتھ ہائیکنگ ہٹ کی جانب جا رہے تھے کہ گائیوں کے ریوڑ نے اچانک ان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔اطراف میں موجود افراد نے ان دونوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی جس کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم سالزبرگ کے ایک اسپتال میں 85 سالہ ہائیکر دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔واضح رہے کہ 2024 میں بھی سالزبرگ کے علاقے میں ایک خاتون کو گائیوں کے ریوڑ نے ہلاک کر دیا تھا۔گائیوں کے مہلک حملے کے بعد آسٹریا کی حکومت نے ہائیکرز کے لیے رہنما اصول جاری کیے تھے، ان ہدایات میں گایوں سے فاصلے پر رہنے اور کتوں کو خود سے قریب رکھنے اور حملے کی صورت میں انہیں آزاد چھوڑنے کی تلقین کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر