بلوچستان اور کے پی دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: وزیراعظم نے معاملہ ایس سی او میں اٹھادیا

تیانجن(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او کانفرنس میں بلوچستان اور کے پی میں دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کا معاملہ اٹھادیا۔
چین کے شہر تیانجن میں جاری 25 ویں ایس سی او سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شاندار میزبانی اور بھر پور انتظامات پر صدر اور حکومت چین کا شکر گزار ہوں، ایس سی او علاقائی تعاون و انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیر پا عزم کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کثیر الجہتی، مکالمے اور سفارت کاری کی طاقت پر یقین رکھتاہے، کسی بھی ملک کے لیے خود مختاری اور علاقائی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں اور پاکستان ایس سی او ارکان اور ہمسایہ ممالک کی خودمختاری وعلاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان ایک بہترین منصوبہ ہے، ہم تمام بین الاقوامی اور دوطرفہ معاہدوں کا احترام کرتے ہیں، معاہدوں کے مطابق پانی تک بلا رکاوٹ رسائی ایس سی او کے مقاصد کو مزید مستحکم کرےگی۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے معمول کے تعلقات چاہتاہے اور اس کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے خواہاں ہیں، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے جامع مکالمے کی ضرورت ہے، جامع مکالمے سے تمام دیرینہ مسائل حل کیے جاسکیں گے۔ غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جاری ظلم اوربھوک ہمارے اجتماعی ضمیر پر نہ ختم ہونے والا زخم ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے منظور کردہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، ظلم و خونریزی کے فوری خاتمے کا مطالبہ دہراتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی ،علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی پورے خطے کے لیے سنگین خطرہ ہیں، دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر صورت کی مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا سیاسی مفادات کے لیے دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے والے ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، گھناؤنے جرائم کے ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو جوابدہ ہونا ہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، مستحکم افغانستان نہ صرف ہمارے بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر