گلگت: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 میجرز سمیت 5 اہلکار شہید

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)گلگت بلتستان کے ہڈور گاؤں کے قریب پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ آج صبح 10 بجے کے قریب اس وقت پیش آیاجب ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ حادثے میں 2 میجرز سمیت 5 اہلکار شہید ہوئے جن میں میجر عاطف، میجر فیصل، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار مقبول،کریو چیف حوالدار جہانگیر ، کریو چیف نائیک عامر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ تربیتی مشنز آرمی ایوی ایشن کی معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہیں جب کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ دوسری جانب وزیراعظم نے گلگت میں آرمی ایوی ایشن کے تربیتی ہیلی کاپٹرکے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید ہونے والے میجر عاطف، میجر فیصل سمیت دیگر شہدا کے بلند درجات کی دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ کے صبر جمیل کی دعا کی۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر