افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی

کابل (نیشنل ٹائمز) افغانستان حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنڑ میں رات گئے آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچا دی، زلزلے کا مرکز جلال آباد شہر میں 8 کلو میٹر زیرِ زمین تھا جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد مزید پانچ آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.3 سے 5.2 کے درمیان رہی، زلزلے سے سب سے زیادہ جانی نقصان نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں ہوا جہاں کئی گاؤں مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے۔

خدشہ ہے کہ اب بھی سینکڑوں لوگ ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں، جن کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور وزارتِ دفاع، داخلہ اور صحت کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو ننگرہار ریجنل ہسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ زلزلے کے جھٹکے ننگرہار، لغمان، کابل اور پاکستان میں خیبر پختونخواہ کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس سے پہلے 2023 میں 7 اور 15 اکتوبر کے درمیان مغربی افغانستان کے صوبہ ہرات میں 6.3 کی شدت کے چار بڑے زلزلے آئے تھے جن میں 2 ہزار 445 افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی اور دسیوں ہزار متاثر ہوئے یا انہیں امداد کی ضرورت پڑی، اس وقت 1 ہزار 320 مکانات کو زلزلے سے نقصان پہنچا تھا جن میں سے کئی مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے تھے، یہ زلزلے کے شکار پہاڑی ملک کو برسوں میں لرزنے والے سب سے مہلک جھٹکے تھے، ان زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں میں 90 فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے تھے، افغانستان میں اکتوبر 2023ء کے زلزلے اس سال دنیا کے مہلک ترین زلزلوں میں شامل تھے اور فروری میں ترکی اور شام میں آنے والے زلزلوں سمیت 2023ء کے زلزلوں میں تقریباً 50 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر