چین کرغزستان کی ایس سی او کی گردشی صدارت سنبھالنے کی مکمل حمایت کرتا ہے، چینی صدر

تیانجن (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نےتیانجن کی بندرگاہی شہر میں کرغز صدر سدیر جپاروف سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین کرغزستان کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی گردشی صدارت سنبھالنے کی مکمل حمایت کرے گا۔
جپاروف چین میں ایس سی او سربراہ اجلاس 2025 اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔
شی نے کہا کہ چین کرغزستان کی بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں زیادہ مئوثر کردار ادا کرنے کی حمایت کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی مرکز یت پر مبنی بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے اور عالمی امن و ترقی میں مزید کردار ادا کرنے کے لیے کرغزستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
عملی تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے شی نے دونوں ممالک پرزور دیاکہ وہ صاف توانائی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر