چینی صدر کی مالدیپ کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کا عزم

تیانجن (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تیانجن کے بندرگاہی شہر میں مالدیپ کے صدر محمد معیز سے اتوار کے روز ملاقات کی ہے۔
معیز چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 2025 کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات میں شرکت کے لیے آئے ہوئے ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھانے میں مثبت پیشرفت حاصل کی ہے، چین مالدیپ کے ساتھ عملی تعاون کو مزید گہرا کرنا جاری رکھے گا تاکہ چین-مالدیپ آزاد تجارتی معاہدے کا مئوثر نفاذ یقینی بنایا جا سکے اور ماہی گیری، سمندری سائنسی تحقیق، ماحولیاتی تحفظ اور آفات سے بچاؤ اور ان میں کمی جیسے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھایا جا سکے۔
معیز نے کہا کہ مالدیپ چین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، ہاؤسنگ تعمیرات اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور ایس سی او سمیت کثیرالجہتی میکانزم کے اندر رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔
ملاقات میں چین کے اعلیٰ عہدیداروں کائی چھی اور وانگ یی نے بھی شرکت کی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر