شنگھائی تعاون تنظیم ثقافتی اور عوامی تبادلوں کی مزید شعبوں تک وسعت

تیانجن (شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممالک کے درمیان گزشتہ 20 برس میں ثقافتی اور عوامی روابط و تعاون کے دائرہ کار میں نمایاں وسعت آئی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اچھی ہمسائیگی ، دوستی اور تعاون کمیشن (جی این ایف سی سی) کی سیکرٹری جنرل ژوہونگ بو نے یہ بات تیانجن بندرگاہی شہر میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہی جہاں ایس سی او کی اب تک کی سب سے بڑی سربراہ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔
ژو نے کہا کہ تعاون کے شعبے سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال سے بڑھ کر کھیل، سیاحت، میڈیا، تھنک ٹینکس، ماحولیاتی تحفظ اور غربت کے خاتمے جیسے شعبوں تک پھیل چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کئی نمایاں منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن میں ایس سی او یونیورسٹیز، فنون لطیفہ کے میلے، میوزیم الائنسز، میراتھانز، نوجوانوں کے تبادلہ کیمپ اور میڈیا فورمز شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ثقافت، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے نظام کو مزید مئوثر بنایا گیا ہے۔
ژوکے مطابق جی این ایف سی سی نےایس سی او ممالک میں 30 کے قریب دوستی کی تنظیموں، 10 سے زائد تھنک ٹینکس اور 100 سے زیادہ میڈیا اداروں کے ساتھ روابط قائم کیے ہیں اور قریبی تعاون برقرار رکھا ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر