ایس سی او اجلاس: چینی صدر کی بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات، باہمی تجارت، سرمایاکاری بڑھانے پر زور

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت پر زور دیا۔
چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس شروع ہوگیا ہے، 2 روزہ اجلاس میں 20 ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔چینی صدر شی جن پنگ نے اجلاس میں روس کے صدر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور تنظیم میں شامل دیگر رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور ایس سی او فیملی فوٹو بھی بنوایا۔اتوار کو چینی صدر شی جن پنگ کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ایس سی او اجلاس کی سائیڈلائن میں ملاقات بھی ہوئی۔اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ متنازع ہمالیائی سرحدی علاقے میں امن و استحکام کا ماحول بن گیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت اور سرمایاکاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں علاقائی، عالمی مسائل سمیت دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر