مصر میں مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی، 3 افراد ہلاک اور 94 افراد زخمی

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)مصر میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی مصر میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری ٹرین صوبے متروح سے قاہرہ جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ریلوے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جن میں سے 2 بوگیاں الٹ گئیں۔انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔انتظامیہ نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 94 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ٹرین کے الٹنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر