ٹرمپ مودی تعلقات میں کڑواہٹ کیسے گُھلی، امریکی اخبار نےکہانی بتادی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) امریکی اخبار نےکہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بات ماننے کے بجائے ہٹ دھرمی اختیار کرنے اور نوبیل امن انعام کےلیے انہیں نامزد کرنے سےگریز کے سبب ٹرمپ مودی تعلقات میں تناؤ بڑھا۔
امریکی اخبار نے یہ بات واشنگٹن اور نئی دہلی میں درجنوں اہم شخصیات کے انٹرویوز کی بنیاد پر کہی ہے۔ اخبار کے مطابق امریکی صدر نے 17 جون کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلیفون کیا اور دہرایا کہ پاک بھارت فوجی کشیدگی ختم کرانے پر انہیں کس قدر فخر ہے۔اخبار نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو بتایا کہ پاکستان نوبیل امن انعام کے لیے کے لیے نامزد کرنے والا ہے، ٹرمپ چاہتے تھے کہ مودی بھی انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کریں۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مودی نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ امریکی مداخلت کا جنگ بندی سے تعلق نہیں ہے، مودی کا دعویٰ تھا کہ معاملہ بھارت اور پاکستان نے براہ راست حل کیا تھا۔ اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے نریندر مودی کی بات ٹال دی مگر امریکی صدر سے اختلاف اور صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کےلیے نامزد کرنے سے متعلق بات سے انکار نے دونوں لیڈروں کے درمیان تعلقات میں کڑواہٹ گھول دی۔اخبار کے مطابق یہ تنازعہ ہی بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی بات چیت پر بھی اثرانداز ہوا اور اس کانتیجہ یہ نکل سکتاہےکہ بھارت اب امریکا کے حریفوں بیجنگ اور ماسکو کے قریب ہوجائے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چین کے دورے پر ہیں جہاں وہ صدر شی اور روس کے صدر پیوٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر