اسرائیلی فوج کا غزہ پر تازہ حملے میں حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر حملہ کیا اور اس حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔حماس کی جانب سے اسرائیلی فوج کے دعوے پر تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 77 فلسطینی شہید
ادھر غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے ایک دن میں مزید 77 فلسطینیوں کو شہید کردیا، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں امداد کے منتظر 19 افراد بھی شامل تھے۔7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 371 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 59 ہزار 835 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ میں قحط کی صورتحال برقرار ہے جہاں بھوک کی شدت سے مزید 10 فلسطینی دم توڑ گئے، فلسطینی حکام نے عالمی برادری سے امداد کی بحالی میں رکاوٹ بننے والی اسرائیلی فوج کے خلاف اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔دوسری جانب غزہ میں فوجی آپریشن کی توسیع کے منصوبے پر برطانیہ نے اسرائیلی حکام کو لندن دفاعی نمائش میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر