بھارت: پرساد کیلئے انتظار کا کہنے پر نوجوانوں نے مندر کی دیکھ بھال کرنیوالے کو قتل کردیا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) بھارت میں پرساد کے لیے انتظار کرنے کا کہنے پر مندر کی دیکھ بھال کرنے والے کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے کلکاجی مندر میں پیش آیا جہاں ریاست اترپردیش کا رہائشی یوگیندر سنگھ گزشتہ 15 سال سے مندر کی دیکھ بھال کررہا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی رات کو لڑکوں کے ایک گروپ نے مندر کا دورہ کیا اور پھر پرساد مانگا، یوگیندر سنگھ نےکچھ دیر انتظار کرنے کا کہا جس پر لڑکوں اور یوگیندر سنگھ کے درمیان تلخ کالامی شروع ہوگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بحث اس قدر بڑھ گئی کہ لڑکوں نے لوہے کی راڈ سے یوگیندر پر حملہ کردیا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا اور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔پولیس نے مزید بتایاکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ ایک ملزم کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر