بھارت کا دہشتگردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب، دہشتگرد قرار دیے گئے پاکستانیوں کے بیانات سامنے آگئے

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)آپریشن سندور کی ہزیمت کو چھپانے کے لیے بھارت کا پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہو گیا۔
ریاست بہارکے انتخابات قریب آتے ہی بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘کی ایماء پر بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔بھارتی میڈیا نے 28 اگست 2025 کو 3 پاکستانی شہریوں کے حوالے سے من گھڑت خبر دی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 3 پاکستانی شہری کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے، بھارتی میڈیا نے تینوں پاکستانیوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرتےہوئے ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا۔بھارتی میڈیا کی اس جھوٹی خبرکے فوراً بعد تینوں پاکستانی شہریوں کے بیانات سامنے آگئے، شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ تینوں پاکستانی شہری براستہ نیپال اور ملائیشیا روزگار کے لیے کمبوڈیا جا رہے تھے۔حسنین علی 28 اگست کو باتک ائیر ویز کی پرواز سے ملائیشیا کے لیے روانہ ہوا اور حسنین علی کا کہنا تھا میں نیپال گھومنے کیلئے رکا تھا، اب کمبوڈیا جاؤں گا اور پھر واپس پاکستان چلا جاؤں گا۔محمد عثمان ولد بشارت جو بہاولپور کا رہائشی ہے 8 اگست کوبراستہ دبئی، کھٹمنڈو کے لیے روانہ ہوا اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف بھارتی میڈیا پر جھوٹی خبریں چلائی گئی کہ ہم دہشت گرد ہیں۔ عادل حسین میرپور خاص کا رہائشی ہے جو 8 اگست کو پرواز ایف زیڈ 344 کے ذریعے کھٹمنڈو روانہ ہوا اور اس حوالے سے عادل حسین کا کہنا ہے میں نیپال سے 27 اگست کو کمبوڈیا پہنچا، نیپال میں تفریح اور گھومنے کیلئے رکا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان نے مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے جواب میں بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت 7 طیارے اور کئی ائیر بیسز کو تباہ کر دیا تھا۔پاکستان دنیا پر واضح کر چکا ہے کہ بھارت آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کے لیے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے ہوئے پاکستانی اور کشمیریوں کو فیک انکاؤنٹرز میں قتل کر کے انہیں دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کرے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر