چناب اور راوی کے ریلے مزید پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں: ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب کے تینوں دریاؤں پر پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے، چناب اور راوی کا ریلا مزید پریشان کر سکتا ہے۔لاہور میں پریس سیلاب کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ ہیڈ مرالہ پر ایک لاکھ 75 ہزار کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا جبکہ تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے، تریموں کے مقام پر کل صبح تقریباً 8 لاکھ 30 ہزار کیوسک پانی گزرنے کا امکان ہے۔عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ تریموں سے پانی ہیڈ محمد والا پر پہنچے گا، جو کبیر والا کے مقام سے ہوتا ہوا چناب میں مل جائےگا، دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر 2 لاکھ کیوسک کا ریلا پہنچ چکا ہے، بلوکی میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک پر پہنچ کر کم ہونےکا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہیڈ محمد والا پر ریلا تقریباً ساڑھے7 سے 8 لاکھ کیوسک تک پہنچنےکا امکان ہے، شاید ہمیں ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈالنے کی نوبت آئے، ہیڈ محمد والا سے پانی شیرشاہ برج تک جائےگا، شیر شاہ پل کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، علی پور کے مقام پر ہیڈ پنجند پر 8 لاکھ کا ریلا چار ستمبر کو پہنچےگا، مظفر گڑھ کے مقام پر4 ستمبر کو تقریباً 9 لاکھ کیوسک کا بڑا ریلا پہنچنے کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن ریسکیو 1122 نے کیا، پاکستان آرمی نے بھی پنجاب کے لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مثالی مدد کی۔ان کا کہنا تھا ریسکیو کے عمل میں کوئی تاخیر نہیں، ہر قسم کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، جن علاقوں سے ریلا گزر رہاہے وہاں ریسکیو کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے، دریائے ستلج سے ملحقہ 22 گاوں کو خالی کرایا گیا۔ویب ڈیسکعرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ چناب اور راوی کا ریلا مزید پریشانی کا سبب ہوسکتا ہے، سیلابی ریلا ہیڈ سلیمانکی کی طرف بڑھ رہا ہے، ہیڈ ورکس، پل اور بیراجوں کو بچانے کے لیے بروقت فیصلے لیے گئے۔




  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر