دریائے سندھ میں بھی شدید سیلاب کا خطرہ ، این ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریائے سندھ میں بھی شدید سیلاب سے خبردار کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق تینوں مشرقی دریاؤں میں موجود شدید سیلابی صورتحال کے باعث نشیبی دریائے سندھ میں بھی شدید سیلابی صورت حال کا خطرہ ہے ۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 ستمبر کے دوران 9 سے ساڑھے 9 لاکھ کیوسک تک کے ریلے پنجند ہیڈ ورکس سے گزریں گے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گڈو بیراج پر 5 سے 6 ستمبر کے دوران 8 لاکھ سے 11 لاکھ کیوسک بہاؤ متوقع ہے۔ خطرناک صورت حال سے بچاؤ کے لیے بند توڑ کر پانی کا رخ موڑا گیا تو گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ کم ہو کر ساڑھے 7 لاکھ سے 9 لاکھ کیوسک تک رہ جائے گا۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج میں 6 سے 7 ستمبر کے دوران 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی کا بہاؤ متوقع ہے۔ کوٹری بیراج میں 8 سے 9 ستمبر کے دوران 8 سے 10 لاکھ کیوسک بہاؤ متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 12 سے 13 ستمبر تک دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں شدید اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ سیلابی ریلوں کے باعث زرعی اراضیاں، قریبی آبادیاں، دیہات اور تعمیرات متاثر ہو سکتی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا سیلابی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلیے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سیلابی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے فلڈ ایمرجنسی اجلاس میں شمالی اضلاع میں ریسکیو 1122 کا 30 ہزار سے زائد عملہ تعینات کرنے اور دریا کے کناروں پر 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلابی ریلا آنے پر انسانوں اور جانوروں کو کسی صورت نقصان نہیں ہونا چاہیے، اونچے سیلاب سے 50 ہزار سے زیادہ خاندان متاثر ہو سکتے ہیں، نجی سیکٹر کو بھی ضروری مشینری کا بندوبست رکھنے کی ہدایت کی۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کا کہنا ہے کہ سندھ میں تین دریاؤں کا پانی آ رہا ہے، سندھ کے پاس بند توڑنے کا آپشن نہیں ہے ۔ کچے کے علاقوں میں رہنے والوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔جیو نیوزکے پروگرام “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دیکھ رہے ہیں پنجند پر 3 دریاؤں کا پانی ایک ساتھ ملے گا یا نہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر