آرمی چیف کا کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کرتار پور سمیت پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور یقین دہائی کروائی کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے تمام مذہبی مقامات کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیالکوٹ سیکٹر، شکر گڑھ، نارووال اور کرتارپور کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف کے دورےکامقصدسیلاب کی صورتحال، ریسکیو و ریلیف اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیلاب کی موجودہ صورتحال اور بارشوں کے آئندہ سلسلے کے لیے تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے علاقے کی متاثرہ سکھ برداری سے ملاقات کی اور کہا کہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ہے، پاکستان اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالات میں بحال میں بحال کیا جائے گا، دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بروقت اور فعال اقدامات پر فوجی جوانوں اور سول انتظامیہ کی مربوط اور انتھک کاوشوں کو سراہا۔فیلڈ مارشل نے فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے دوران جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ تیاری اور قوم کی خدمت کے عزم کو سراہا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر