بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کو اربوں کے کیش ٹرانسفر ہونیکا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) سے سرکاری افسران کو اربوں روپے کے کیش ٹرانسفر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
گزشتہ روز پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر معین عامر پیر زادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔دوران اجلاس آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ سیکڑوں سرکاری افسران اور بیوروکریٹس بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کا فنڈز ہڑپ کر گئے، متعدد سرکاری افسران ان کی شریک حیات اور پنشنرز بھی بی آئی ایس پی کے بینیفشری ہیں جب کہ سرکاری ملازمین اس پروگرام کے بینیفشری نہیں ہو سکتے۔ اجلاس میں کمیٹی نے سوال کیا کہ ان سے ریکوری کیوں نہیں کی گئی،؟اس پرسیکرٹری نے بتایا کہ ان کے پاس ریکوری کا کوئی میکیننزم نہیں۔دوران اجلاس کمیٹی کو بتایا گیا کہ 85 افسران گریڈ 20 کے ہیں، 630 افسران گریڈ 19 ج بکہ گریڈ 22 کے افسران بھی بینیفشیریز ہیں، زیادہ افسران صوبائی ہیں ایف آئی اے ریکوری کر رہا ہے۔بعد ازاں پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی نے گریڈ 17سے 22 گریڈ تک کے ملوث افسران پر کرمنل چارج لگانے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر