گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے ایک فیملی دریا میں بہہ گئی، 4 افراد ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) بھارت میں گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے ایک فیملی دریا میں بہہ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں وین میں سوار ایک فیملی مذہبی سفر سے واپس آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وین کا ڈرائیور اس دوران گوگل میپ کا سہارا لے رہا تھا کہ گلوگل میپ انہیں سومی اپریڈا پل پر لے گیا جو کئی مہینوں سے بند تھا۔پولیس نے بتایا کہ وین پل پر پہنچنے کے بعد پھنس گئی اور بدقسمتی سے دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔پولیس کے مطابق وین میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 5 افراد کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے بچا لیا۔پولیس کا بتانا ہےکہ مرنے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے تاہم ایک لاپتا بچے کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر