انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) بھارت میں جھوٹی شادی کا ڈرامہ رچا کر لوٹنے والی 4 خواتین سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے چمپارن ضلع میں ایک ایسا گینگ سرگرم ہے جو لوگوں سے جھوٹی شادیاں کرکے ان کا قیمتی سامنا لوٹ کر فرار ہوجاتا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس گینگ میں پہلے سے شادی شدہ خواتین بھی شامل تھیں جو غریب لوگوں کو شادی کا لالچ دے کر سونا، نقد اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر منظر سے غائب ہوجاتی تھیں۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر مینا ٹنڈ کے علاقے میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے مبینہ ماسٹر مائنڈ علی احمد سمیت 9 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ یہ گینگ کافی عرصے سے بگاہہ اور بیتیہ میں سرگرم تھا، ملزمان سے ایک گاڑی، 2 موٹرسائیکلیں اور 9 موبائل فونز بھی بر آمد کیے ہیں۔
جھوٹی شادی کا ڈرامہ رچا کر لوٹنے والی 4 خواتین سمیت 9 افراد گرفتار



