اسلام آباد،کراچی، لاہور اور سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست تا 2 ستمبر اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ پنجاب کے شمالی وشمال مشرقی اضلاع میں30 سے 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد اورمنڈی بہاؤالدین میں 30 سے 31 اگست تک بارش کا امکان ہے۔وسطی و جنوبی پنجاب میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشوں کا امکان ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی 29 سے 31 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخواہ میں بھی 29 تا 31 اگست کے دوران شدید بارشیں جبکہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔چترال، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور،نوشہرہ، مردان، ڈی آئی خان، ٹانک،کوہاٹ اوربنوں میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔آزاد کشمیر میں مظفرآباد، باغ، حویلی،کوٹلی،میرپور اور بھمبر میں29 اگست تا 2 ستمبر شدید بارشیں متوقع ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 29 تا 31 اگست تک بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔گلگت، اسکردو، ہنزہ، دیامر، استور، غذر اور گانچھے میں 29 تا 31 اگست تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں 30 اگست تا 2 ستمبر تک بارشیں متوقع ہیں، ممکنہ شدید بارشوں کے باعث کراچی میں سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ٹھٹہ، سجاول، بدین اور تھرپارکرمیں بھی 30 اگست تا 2 ستمبر بارشیں متوقع ہیں جبکہ حیدرآباد، دادو، سکھر،گھوٹکی،لاڑکانہ، جیکب آباد اورکشمور میں30 اگست تا یکم ستمبر موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق گوادر، کیچ، پنجگور، خضدار، لسبیلہ اور قلات میں 29 اگست تا یکم ستمبر بارشیں متوقع ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر